Top 10 Health Tips | What is Best to Drink

Everyone wants to be healthy. You also want to never get sick. Always stay healthy and stay safe from diseases, it has become a daunting task in today's busy life. But if you follow these 10 great health tips “what is best to drink” are given here, you may always remain healthy and live a full life. Read and follow these health tips of “what to drink” and must share with your family and friends.

  1. Drink eight glasses of water a day. Drinking enough water may have a positive effect on your metabolism.
  2. Start the day with a glass of warm water and a dash of lime.
  3. Go on a juice fast for a day. Start with vegetable juice, and sip fruit for lunch and dinner.
  4. Kick the old coffee habit. Have a glass of fresh fruit juice instead.
  5. Avoid beverages like soda, coffee, colas and so on.
  6. Cut down on high sugar products like soft drinks, ice-cream, candy and cookies in your diet.
  7. Stop smoking.
  8. Stop chewing/eat Pan Gutka etc.
  9. Take green tea or Qahwa instead of common Milk tea.
  10. Always drink tap boiled water instead of cold icy water.

صحت مند رہنے کے لیے دس رہنما اصول

ہر انسان صحت مند رہنا چاہتا ہے۔ آپ بھی چاہتے ہیں کہ کبھی بیمار نا ہوں۔ ہمیشہ صحت مند رہنا اور بیماریوں سے محفوظ رہنا، آج کل کی مصروف زندگی میں یہ ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ لیکن اگر آپ یہاں دیے گئے اصولوں پر عمل کریں تو آپ کافی حد تک بیماریوں سے بچ کر صحت مند رہ سکتے ہیں۔ تو ان کو پڑھیں، عمل کریں خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔
  1. روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی ہیئں اور زیادہ پانی شام ہونے سے پہلے پہلے پی لیں رات میں پانی پینا کم کر دیں۔
  2. اپنے دن کی شروعات ایک کپ گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پی کر کریں۔
  3. ایک دن خصوصی طور پر تمام دن صرف تازہ پھلوں کے رس پر گزارہ کریں۔ یعنی صبح ناشتہ کے طور پر سبزیوں مثلا گاجر، چقندر وغیرہ کا جوس پیئں۔ اور دوپہر اور رات کے کھانے کے طور پر صرف تازہ پھلوں کا رس پیئں۔
  4. روزانہ کافی کے کپ پینے کی اپنی عادت کو اب بدل ڈالیں اور اس کی جگہ تازہ جوس پیا کریں۔
  5. سوڈا، کولڈرنک، کافی وغیرہ سے پرہیز کریں۔
  6. زیادہ شکر والے مشروبات اور کھانے کی چیزوں کو اپنی زندگی میں سے کم سے کم کر دیں۔ جیسا کہ سوڈا والی مصنوعی مشروبات کولڈرنک، آئسکریم، ٹافیاں اور بیکری کی اشیاء۔
  7. سگریٹ نوشی ایک انتہائی خطرناک عادت ہے۔ اس کو مکمل طور پر چھوڑدیں۔
  8. آج کل کے عام نشہ آور اشیاء جیسا کہ پان، گٹکا، ماوا اور سپاری وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں۔
  9. صرف سبز چائے یا بغیر دودھ کی چائے کا استعمال کریں اور دودھ والی چائے کو کم سے کم کردیں۔
  10. ایک انتہائی اہم عادت جو کہ بہت ہی زیادہ عام ہے اور سب سے زیادہ نقصان دہ ہے وہ ہے تیز ٹھنڈا پانی۔ اس سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔ صرف سادہ پانی کا استعمال کریں۔٠